18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:49
لاہور:شاہدرہ میں مبینہ مقابلہ، 3ملزمان ہلاک
اے آر وائی - لاہور کے علاقے شاہدرہ میں مبینہ پولیس مقابلے میں بینک ڈکیتی کے تین ملزمان ہلاک ہوگئے۔
سی آئی اے پولیس ڈکیتیوں میں ملوث زیر حراست افراد کی نشاندہی پر انکے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے گجرات جا رہی تھی کہ شاہدرہ کے قریب انکی وین پر نامعلوم ساتھیوں نے حملہ کر دیا،حملہ آوروں کی فائرنگ سے امیر خان اور گل خان ہلاک جبکہ پولیس کی کی فائرنگ سے نامعلوم حملہ آور مارا گیا۔
پولیس نے لاشیں مردہ خانے جمع کرادی ہیں،ایک ہفتے کے دوران لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد تیرہ ہوگئی ہے جبکہ ان مبینہ پولیس مقابلوں میں کسی پولیس اہلکار کو خراش تک نہیں آئی۔