18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:9
ملتان:گھریلو ناچاقی،خاتون کےچہرے پر تیزاب پھینک دیا
اے آر وائی - ملتان میں گھریلو جھگڑے پرچالیس سالہ خاتون کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
نواحی علاقہ قیصرہ اباد کی رہایشی کلثوم بی بی کے شوہر نے دو شادیاں کی ہوئی ہیں جس کے باعث گھر میں جھگڑے رہتے تھے کلثوم کی سوتن کے بھائی روف نے کلثوم کو ڈرایا دھمکایا اور اپنے شوہر سے ظلاق لینے کا کہا اور کلثوم کے انکار پر ملزم نے تیزاب پھینک دیا جس سے خاتون کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔
متاثرہ خاتون کو تشویشناک حالت میں تشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم فرا ہو گیا متاثرہ خاتون نے وزیر اعلی پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے۔