18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:31
جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم کی نمازجنازہ ادا کردی گئی
اے آر وائی - کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے جماعت اسلامی کے سابق ٹاؤن ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ جماعت اسلامی کا شہر میں بدھ کو ہڑتال کا اعلان۔
لیاقت آباد ٹاؤن کے سابق ناظم ڈاکٹر پرویز محمود کی نماز جنازہ بعد نماز ظہر نمائش چورنگی پر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ سابق ناظم کراچی نعت اللہ خان ایڈووکیٹ نے پڑھائی۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
ڈاکٹر پرویز محمود کے قتل کے خلاف جماعت اسلامی کے مشتعل کارکنوں نے گرومندر میں ہنگامہ آرائی کی اور ٹائر جلا کرسڑک بلاک کردی۔ پرویزمحمود کی نماز جنازہ کے لیے نمائش چورنگی جانے والے راستوں کاروباری مراکز بند کردیے گئے تھے۔