18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:36
اسلام آباد: متروکہ وقف املاک بورڈ کی عمارت میں آگ لگی
اے آر وائی - اسلام آباد میں واقع متروکہ وقف املاک بورڈ کی عمارت میں آگ لگ گئی۔ عمارت میں متعدد وزارتوں اور دیگر اداروں کے دفاتر ہیں۔ فائر بریگیڈ کے مطابق آگ وزارت ٹیکسٹائل کے دفتر کے دو کمروں میں شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔
فائربریگیڈ کے عملے نے بروقت پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کے بعد فوری طور پر عمارت خالی کردی گئی۔ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔