تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
18 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:15

لاہور میں ڈینگی کے دس مزید کیسز سامنے آ گئے

اے آر وائی - ڈینگی کنٹرول مہم میں ملازموں کو تنخواہیں نہ دینے کی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے ای ڈی او ہیلتھ کو معطل کردیا گیا اور وزیرِاعلی پنجاب میں تنخواہیں دینے کا حکم دے دیا۔ ادھر لاہور میں مزید دس ڈینگی کے مریض سامنے آ گئے۔



ڈینگی کنٹرول مہم میں فنڈز کی کمی اور پنجاب کے مختلف شہروں میں کام کرنے والے ملازموں کو تنخواہیں نہ ملنے کی خبر پر نوٹس لیتے ہوئے وزیرِ اعلی پنجاب نے 23 ستمبر کو اینٹی ڈینگی ڈے منانے کا حکم دے دیا اور تمام ملازموں کو تنخواہیں دینے کی ہدایات جاری کردیں۔ ڈینگی کنٹرول مہم میں کام کرنے والے ملازموں کو تنخواہیں نہ ملنے کے معاملے پر ای ڈی او ہیلتھ کو بھی معطل کردیا گیا۔



ادھر لاہور میں ڈینگی کے دس مزید کیسز سامنے آ گئے۔ جس کے بعد پنجاب میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 150 ہو گئی۔ میو ہسپتال میں 4 , ، جناح ہسپتال میں 4 اور سید مٹھا ہسپتال میں دو ڈینگی کے مریض زیرِ علاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.