19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:22
کراچی: چند گھنٹوں میں 3افرادقتل، ہلاکتیں 22ہوگئیں
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہوگئی۔
پولیس حکام کے مطابق اورنگی ٹاون سیکٹر تیرہ میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے اکرام نامی شخص شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں دم توڑ گیا،لیاری آگرہ تاج کالونی میں رات گئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار غلام سرور جاں بحق ہوگیا۔
ناردن بائے پاس کے قریب سے ایک شخص کی پھندا لگی لاش ملی ، پاک کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ چوبیس گھنٹے کے دوران ہلاکتوں کی تعداد بائیس ہوگئی۔