تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:57

پنڈ دادن خان کےقریب حادثہ، 6افرادجاں بحق

اے آر وائی - پنڈدادن خان کے قریب ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔



پنڈدادن خان کے قریب موٹر وے پر سالٹ رینج میں ٹرک بریک فیل ہوجانے کے باعث الٹ گیا۔ جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔



ٹرک اٹک سے جھنگ جارہا تھا۔حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں ظفر اقبال ،غلام شبیر ،محمد منیر ،لیاقت ،ممتاز ،محمد عامر شامل ہیں۔جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق جھنگ سے ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.