19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:15
کراچی:کپڑوں کے گودام میں آتشزدگی،کروڑوں کا نقصان
اے آر وائی - کراچی کے علاقے جہان آباد میں کپڑوں کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے باعث کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔
سانحہ بلدیہ پر کراچی کے شہری ابھی غم کی کیفیت سے نہیں نکل پائے ہیں کہ لیاری کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع نے اُنھیں دوبارہ تشویش میں مبتلا کردیا۔ جہان آباد میں واقع کپڑے کے اس گودام میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی تھی جس پر فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں بر وقت پہنچ گئیں اور دو گھنٹے کی سخت جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا۔
پولیس کے مطابق آتشزدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی ہیں۔ آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود کپڑے اور دیگر سامان جل کر خاکستر ہوگیا لیکن کسی جانی نقصان نہیں ہوا۔