تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:24

اٹک میں اسکول کی بس الٹنے سے سترہ بچے زخمی ہوگئے

اے آر وائی - اٹک کے علاقے چھلا چوک میں بچوں کو اسکول لے جانے والی بس ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی ۔ ذرائع کے مطابق بس موڑ کاٹ رہی تھی کہ اچانک ٹائر پھٹنے سے ڈرائیور گاڑی کا توزان برقرار نہ رکھ سکا اور وہ بے قابو ہو کر الٹ گئی۔



حادثے کے بعد فوری طور پرپولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے ،جنہوں نے امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔ زخمی بچوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.