19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:57
جماعت اسلامی کا جاں بحق کارکن سپرد خاک
اے آر وائی - جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹر پرویز محمود کے جسدخاکی کے ہمراہ وزیراعلی ٰہاوٴس پردھرنادینے کے بعد واپسی پر پولیس کی مبینہ فائرنگ سے جماعت اسلامی کے کارکن عبدالواحد کی نمازجنازہ اسلامیہ کالج کی چورنگی پراداکردی گئی۔
نمازجنازہ میں جماعت اسلامی کے کارکنان بڑی تعدادمیں شریک تھے۔جنازے کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی سندھ اسد اللہ بھٹوکا کہنا تھا کہ پرامن ہڑتال اس بات کاثبوت ہے کہ عوام دہشتگردوں سے عاجزآچکے ہیں،ہڑتال کومیاب بنانے اور ا س میں شامل ہونے پردینی وسیاسی جماعتوں ،تاجربرادری اور ٹرانسپورٹ برادری کے شکرگذار ہیں۔
اسداللہ بھٹونے الزام عائدکیاکہ عبدالواحدکوگورنرسندھ کے حکم پرفائرنگ کرکے جاں بحق کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ گورنرسندھ کی موجودگی میں شہرامن کاگہوارہ نہیں بن سکتا۔عبدالواحدکوآہوں اورسسکیوں کیساتھ ملیرکے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔