تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:41

کوئٹہ:گوالمنڈی میں مکان پر دستی بم حملہ، پانچ افراد زخمی

اے آر وائی - کوئٹہ کے علاقے گوالمنڈی میں ایک مکان پر نامعلوم افراد کے دستی بم سے حملے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ وی او پولیس ذرائع کے مطابق گوالمنڈی تھانے کی حدود میں کاسی روڈ کے قریب ایک مکان پر نامعلوم افراد نے دستی بم پھینکا جو کہ گھر سے متصل مہمان خانے میں گرا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوگئے۔



ریسکیوذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے دو افراد کو سول ہسپتال کوئٹہ جبکہ تین کو نجی ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کی وجوہات کے بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.