20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:21
سندھ میں بلدیاتی افسران کی تعیناتی
اے آر وائی - سندھ میں نئے بلدیاتی آرڈیننس کے بعد بلدیاتی اداروں کی ازسرنو تشکیل تو کی نہیں گئی البتہ سندھ حکومت نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افسران کی تعیناتیاں شروع کردی ہیں ۔
کراچی میں نئے ٹاؤنز کی بحالی کا نوٹفکیشن جاری ہوئے بغیر ہی ایڈمنسٹریٹرز کی تقرریاں شروع کردی گئی ہیں ۔ محکمہ بلدیات نے نادر وسان کو ایڈمنسٹریٹر گڈاپ ٹاؤن ، مسرور میمن ایڈمنسٹریٹر بن قاسم ٹاؤن۔ رحمت اللہ شیخ ایڈمنسٹریٹر صدر ٹاؤن ، محمد رئیسی ایڈمنسٹریٹر لیاری ٹاؤن ۔ نعیم آفندی کوگلشن اقبال کا ایڈمنسٹریٹر مقرر کردیا ہے۔
اس نوٹیفکیشن میں ان افسران کو ایڈمنسٹریٹر چیف افسر ٹاؤن کا نام دیا گیا ہے۔ اس سے قبل اس عہدے پر ٹی ایم او تعینات کئے جاتے تھے جنہیں اب سی ایم او کردیاگیا ہے ۔ قوائد کے مطابق محکمہ بلدیات کے افسران کی تعیناتی سے قبل بلدیاتی اداروں کی ازسرنو تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرنا ضروری ہے۔