تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:53

کراچی: قائدآبادسے2لاشیں برآمد، 24گھنٹے میں14 ہلاکتیں

اے آر وائی - کراچی میں تشدد کے تازہ واقعات میں دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے جس کے بعدچوبیس گھنٹوں میں ہلاکتوں کی تعداد چودہ ہوگئی۔



پولیس کے مطابق جمشید کوارٹرز کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ۔ شناخت نہ ہونے پر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔کھارادر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔



رات گئے محمود آباد میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہو ئے۔ گزشتہ روز ہلاکتوں میں بارہ افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.