تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:54

کراچی:فائرنگ اور تشدد میں 5افراد ہلاک

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد ہلاک اور سات زخمی ہوگئے۔



پولیس کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے بلال کالونی میں نامعلوم نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکاررضا علی خان مروت جاں بحق ہوگیا ،سہراب گوٹھ تھانے کی حدود گلشن معمار میں دکان پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ترکستان نامی شخص جان کی بازی ہار گیا۔



شارع فیصل کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔کورنگی ڈھائی نمبر بسم اللہ چوک سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔



جمشید کوارٹرز کے قریب سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ شناخت نہ ہونے پر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیاگیا۔کھارادر میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔ رات گئے محمود آباد میں دو گروپوں کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.