20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:19
کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن،اسلحہ برآمد
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ڈالمیا شانتی نگر میں پولیس کا ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران دو مشتبہ افراد زیر حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈالمیا شانتی نگر کریم بخش پاڑہ میں قتل ، اقدام قتل ، اغوا برائے تاوان کے دو اہم ملزمان مجید گرنیڈ اور ونود مہر عرف شیش ناگ کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی اور پولیس کی بھاری نفری علاقے میں داخل ہوئی ۔
کارروائی کے دوران ڈالمیا کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کرکے پولیس کو تعینات کیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران پولیس اہم ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی جبکہ پولیس نے دومشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا اور تفتیش کیلئے نامعلوم مقام منتقل کردیا۔