تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
20 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:49

کراچی: فائرنگ سے پولیس اہلکارسمیت6جاں بحق،8 زخمی

اے آر وائی - کراچی کےمختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشددواقعات میں پولیس اہلکارسمیت چھ افرادجاں بحق اور آٹھ سے زائد زخمی ہوئے جبکہ گیارہ افرادکےقتل میں ملوث تین ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا گیا ۔



کراچی کےعلاقےلیاقت آباد سے دو ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملیں ہیں جنہیں فائرنگ کر کے قتل گیا گیا ۔ کورنگی ڈھائی نمبر کے قریب سے نوجوان کی لاش ملی جسےگولی مارکرہلاک کیا گیا۔ ٹیپوسلطان تھانے کی حدود میں فائرنگ سے پانچ افرادزخمی ہوئے ۔ کھارادر میں فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوا۔ کورنگی سیکٹر آٹھ میں فائرنگ سےایک شخص زخمی ۔ گلشن معمار میں فائرنگ سےایک شخص جاں بحق ہوگیا۔



کورنگی صنعتی ایریا بلال کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےپولیس اہلکار جاں بحق ہوا ۔ شارع فیصل کالونی گیٹ پر فائرنگ سےایک شخص زخمی ہوگیا۔ گذشہ روزکینپ پوائنٹ پر ڈوبنے والے نوجوان شاہد کی لاش ریسکیو ٹیموں نے سمندر سے نکال لی جو بلدیہ ٹاون کا رہائشی تھا۔ ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے کارروائی، کرتےہوئےتین ٹارگٹ کلرزگرفتارلیے۔ ملزمان گیارہ افراد کے قتل میں ملوث ہیں جن کےقبضے سےدستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.