21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:29
یوم عشق رسول ﷺ:کراچی میں سیکورٹی سخت
اے آر وائی - آئی جی سندھ نے کراچی میں یوم عشق رسول پر سیکورٹی انتظامات سخت کرنے کی ہدایت کردی۔ ٹریفک پلان بھی جاری کردیاگیا۔ یوم عشق رسول،کراچی میں نمازجمعہ کے اجتماعات اور ریلیوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔
آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ہدایت کی کہ یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر شب جمعہ سے ہی شہر میں سکیورٹی کے تمام اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے پولیس کو حکم دیاکہ نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے مساجد ، امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں۔ پولیس منتظمین کی مشاورت سے واک تھرو گیٹس ،میٹل ، ایکسپلوزو ڈی ٹیکٹرکے ذریعے چیکنگ اور نگرانی یقینی بنائے۔
انہوں نے تمام ضلعوں کے ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو یوم عشق رسول کے موقع پر لمحہ بہ لمحہ کنٹرول بیسز پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔کراچی میں ٹریفک پلان بھی جاری کردیاگیا۔ جس کے تحت ایم ٹی خان روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔ مائی کولاچی سےبوٹ بیسن جانےوالاروڈ اور پی آئی ڈی سی سے ایوان صدرکاروڈ بھی ٹریفک کیلئےبندرہے گا۔