تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:41

کراچی میں یوم عشق رسول پر سیکورٹی ہائی الرٹ

اے آر وائی - آئی جی سندھ کی ہدایت پر کراچی میں یوم عشق رسول کے موقع پر سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔ ٹریفک پلان بھی جاری کردیاگیا ہے۔ ریڈ زون اور امریکن قونصلیٹ جانے والے راستے کنٹینرز رکھ کر سیل کردیئے گئے ہیں۔



یوم عشق رسول،کراچی میں نمازجمعہ کے اجتماعات اور ریلیوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں۔آئی جی سندھ فیاض لغاری نے ہدایت کی تھی کہ یوم عشق رسول کے موقع پر شب جمعہ سے ہی شہر میں سیکورٹی کے تمام اقدامات کیے جائیں۔انہوں نے پولیس کو حکم دیاتھا کہ نماز جمعہ کے اجتماعات کے حوالے سے مساجد ، امام بارگاہوں پر سیکورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے جائیں۔



پولیس منتظمین کی مشاورت سے واک تھرو گیٹس ،میٹل ، ایکسپلوزو ڈی ٹیکٹرکے ذریعے چیکنگ اور نگرانی یقینی بنائے۔انہوں نے تمام ضلعوں کے ایس ایس پیز اور ایس ایچ اوز کو یوم عشق رسول کے موقع پر لمحہ بہ لمحہ کنٹرول بیسز پر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی۔



کراچی میں ٹریفک پلان بھی جاری کردیاگیاجس کے تحت ایم ٹی خان روڈ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔مائی کولاچی سے بوٹ بیسن جانیوالاروڈ اور پی آئی ڈی سی سے ایوان صدرکا روڈ بھی ٹریفک کیلئے بند رہے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.