تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
22 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:6

کراچی: فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں چھ افراد جاں بحق

اے آر وائی - کراچی میں رات گئے فائرنگ اور تشدد کے تازہ واقعات میں سابق رکن اسمبلی سمیت چھ افراد جاں بحق اوردو افراد زخمی ہوگیا،پولیس نے گذشتہ روز جلا گھیراو اور ہنگامہ آرائی کے الزام میں87افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔



پولیس حکام کے مطابق محمود آباد تین نمبر پر ہوٹل کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سابق رکن سندھ اسمبلی ملک عطاء محمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ مقتول کی لاش کو ریسکیو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا،واقع کی اطلا ع ملتے ہی لوگ بڑی تعداد میں جناح اسپتال پہنچ گئے۔



ملیر سٹی تھانے کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اورایک زخمی ہوگیا۔ گارڈن عثمان آباد اور اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر دو افراد کو قتل کردیا ۔ رات گئے گارڈ ن کے علاقے میں باغ حلال کے قریب سے دو افراد کی بوری بند لاشیں ملیں جنہیں پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ،مقتولیں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے ،کورنگی میں چمڑاچورنگی کے قریب فائرنگ کے واقع میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔



دوسری جانب پولیس نے گذشتہ روز مختلف تھانوں کی حدود میں ہنگامہ آرائی جلاو گھیراو اور فائرنگ کے الزام میں87افراد کو گرفتار کرکے قتل اقدام قتل جلاو گھیراو اوراملاک کو نقصان پہنچانے پر مقدمہ درج کرلیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.