23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:29
حب کینال میں شگاف ،کراچی کو پانی کی سپلائی متاثر
اے آر وائی - حب کینال کے چینل نمبر تئیس میں شگاف پڑگیا جس کے باعث کراچی کو پانی کی سپلائی متاثر ہوگئی،اورشہر کو آئندہ تین روز میں دس کروڑ گیلن پانی سپلائی نہیں کیا جاسکےگا۔
شگاف پڑنے سے پانی مدینتہ ة الحکمت اور بھورے خان گوٹھ میں چاروں طرف پھیل گیا، ذرائع کے مطابق حب ڈیم سے پانی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے ۔واٹر بورڈحکام کے مطابق شگاف پر کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ کر دی گئی ہیں۔اورجلد ہی شگاف کو پر کر دیا جائےگا۔