23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:49
کراچی:فائرنگ سے ایک شخص ہلاک تین زخمی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دو مختلف کارروائیوں میں دو اغوا کار ہلاک اور دو ڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔
پولیس کے مطابق مائی کلاچی میں فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ یوپی موڑ ، نیوکراچی اور پرانی سبزی منڈی کے قریب فائرنگ سے تین افرادزخمی ہوئے۔
اُدھرپولیس نے خفیہ اطلاع پرشیر پاؤ کالونی لانڈھی میں چھاپہ مارکرکپڑے کا تاجر بازیاب کرالیا۔ دوران کارروائی اغواء کاروں کی فائرنگ سے سپاہی حنیف زخمی ہوگیا جبکہ جوابی فائرنگ پردو اغوا کار مارے گئے۔
مبینہ ٹاون تھانے کی حدود سے ڈکیتی کےالزم میں بلال اورمسکین دھرلئے گئے جن سے ٹی ٹی پستول اورشارٹ گن برآمد ہوئی۔