23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:44
فیصل آباد:انتظامیہ نےگھرسِیل کردیا، ماں اور2بیٹے محصور
اے آر وائی - فیصل آبادضلعی انتظامیہ نے ہائیکورٹ میں رِٹ دائر کرنے پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے اہل خانہ کی موجودگی کے باوجود ستیانہ کے رہائشی کا گھر سِیل کردیا۔ دو کمسن بچے والدہ کے ساتھ تیس گھنٹوں سے گھر میں محصور ہیں۔
فیصل آباد کی ضلعی انتظامیہ کی انتقامی کارروائی۔ہائی کورٹ میں رٹ دائر کرنے پرسزا دی گئی دو کمسن بچوں اور ان کی والدہ کو آئس فیکٹری کے مالک خالد محمود کی ستیانہ روڈ پر واقعہ اراضی میں سے ضلعی انتظامیہ نے زبردستی سلپ روڈ بنانا چاہا جس پر اس نے ہائی کورٹ سے اسٹے آرڈر حاصل کر لیا۔
اس پر انتقامی کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نےجبری طور پر تعمیرات گرا کر سلپ روڈ تو بنا لیا مگر خالد کے بھائی حنیف کے بچوں دس سالہ وقار اور بارہ سالہ وقاص کو والدہ سمیت بند کر کے گھر کو سِیل کر دیا ۔ محمد حنیف نے اے آر وائی کو بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے رٹ واپس لینے کے لیے ان پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔۔
گھر میں محصور حنیف کی بیوی کا تھا کہ انھیں رٹ واپس نہ لینے پر دھمکیاں دی جارہیں ہیں۔ انتظامیہ کے اس ناروا سلوک کے خلاف اہل علاقہ نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور سڑک بلاک کر دی۔