23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:42
عراق کویت جنگ کے پاکستانی متاثرین نے بھوک ہڑتال کردی
اے آر وائی - عراق کویت جنگ متاثرین نے او پی ایف کی جانب سے ادائیگیوں کی رقم میں خورد برد کے خلاف بطور تادم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کر لیا۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں بیٹھے عراق کویت جنگ متاثرین کا موقف ہے کہ اوور سیز پاکستانی فاونڈیشن نے اقوام متحدہ کی طرف سے کویت عراق جنگ کے متاثرین کے نقصانات کی رقوم بڑے پیمانے پر خورد برد کی ہے۔
متاثرین کا کہنا تھا وفاقی دارلحکومت میں احتجاجی کیمپ لگائے چار ماہ ہوگئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اب ان کے لیے تا دم مرگ بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے کے سواکوئی چارہ نہیں تھا۔