تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:35

محمدعامرکےقاتلوں کی گرفتاری کےلیےصحافی تنظیمیوں کااحتجاج

اے آر وائی - پشاور میں شہید ہونے والے اےآر وائی نیوز کےکارکن محمد عامر کےقاتلوں کی گرفتاری کےلیے ملک بھر میں صحافتی تنظیموں کےاحتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملک کےمختلف شہروں میں صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج رہیں ۔ حیدرآبادمیں محمد عامرکے قاتلو ں کی گرفتاری اور پریس کلب پر حملےکیخلاف ایچ یو جے کے صدرفرحان آفندی کی زیرقیاد ت احتجاج کیاگیا ۔



مظاہرین نے خیبر پختونخوا کی حکومت سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ساٹ بدین میں بھی صحافیوں نےاحتجا جی مظاہرہ کیا اورملزمان کی گرفتاری کامطالبہ کیا۔لاڑکانہ کےجناح چوک پرصحافیوں اور کیمرہ مینوں نے احتجا جی مظاہرہ کیا۔ جس میں سیاسی جماعتوں اورتنظیموں کے نمائندوں اورعام شہریوں نےشرکت کی ۔



پنجاب کے کئی شہروں میں پشاور پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ میرپورآزادکشمیرمیں الیکٹرونک میڈیا ایسو سی ایشن نے بھی پریس کلب پر احتجاج کیا ۔ صحافیوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد عامر شہید کےقاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے اس موقع پر عامر شہید کے ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی گئی ۔ چاغی میں دالبندین جرنلسٹ فورم کے تحت ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیاگیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.