تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:45

اے آر وائی نیوز کے شہید کارکن محمدعامر زیب کی رسم قل

اے آر وائی - اے آر وائی نیوز کے شہید کارکن محمدعامر زیب کی رسم قل پشاور میں ان کے گھر میں ہوئی ۔ وزیر اطلاعت خیبر پختونخواکاکہناہےقتل کی جوڈیشل انکوائری کرائے جائےگی ۔ یوم عشق رسول ﷺ کے موقع پر کوریج کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اے آر وائی نیوز پشاور کےشہیدکارکن محمدعامر زیب کا سوئم لاہوری کے علاقے میں واقع ان کےگھرپر ہوا جس میں پشاور بیورو کے کارکنان سمیت صحافی برادری اور سیاسی و مذہبی جماعتوں کےرہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔



اس موقع پر عامر شہید کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی گئی ۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار احمد نے شہید کےاہل خانہ سے تعزیت کی ۔ میاں افتخار حسین نے اے آروائی نیوزسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عامرزیب کے قتل کی جوڈیشل انکوائری ہوگی اورذمہ دارعناصرکے خلاف قانونی کاروائی ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.