تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:34

ملتان : سنی تحریک کی ناموس رسالت ریلی

اے آر وائی - ملتان میں پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام گستاخانہ فلم کے خلاف تحفظ ناموس رسالت ریلی نکالی گئی۔ ریلی کے شرکاء کا کہنا تھا ناموس رسالت کے لیئے جانیں قربان کرنا ہمارا مقصد حیات ہے اور شان اقدس میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کی جا سکتی ۔



مظاہرین نے کہا کہ امریکہ اس فلم سے اعلان لاتعلقی کرکے مسلمانوں کے جزبات کو دبا نہیں سکتا مظاہرین نے او آئی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس کا کردار مسلم امہ کے لیئے انتہائی مایوس کن ہے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ حکومت امت مسلمہ کو یکجا کرنے اور گستاخوں کو سزا دلوانے میں اپنا کردار ادا کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.