24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 9:33
کراچی:ڈالمیامیں کارروائی،ملزم ہلاک،دستی بم اوراسلحہ برآمد
اے آر وائی - کراچی کے علاقے ڈالمیا میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ دو دستی بم اور کلاشنکوف برآمد کرلی گئی۔
ذرائع کے مطابق ابتدائی کارروائی میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی صفدر مشوانی زخمی ہوگئے۔ واقعہ پرانتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت بھاری نفری طلب کر لی اور ملزمان کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔ اس دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا جسےطبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا لیکن وہ دوران علاج چل بسا۔