تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:1

لاہورسے پی آئی اے کی دمام جانے والی پروازکی منسوخی

اے آر وائی - پی آئی اے انتظامیہ نے مسافروں کو چھ گھنٹے انتظار کرانے کے بعد دمام جانے والی پرواز کو کینسل کردیا۔



لاہور سے دمام جانے والی پرواز پی کے 247کو گذشتہ رات 9بجے روانہ ہونا تھا لیکن جہاز کے نہ ہونے کے باعث پرواز کو لیٹ کیا جاتا رہا۔مسافروں کو رات ایک بجے تک بورڈنگ کارڈ فراہم کیے گئے جس کے بعد پرواز کو یہ کہہ کر کینسل کردیا گیا کہ جہاز کراچی سے لاہور نہیں پہنچا جس کے باعث فلائٹ کو منسوخ کردیا ہے۔



مسافروں کا کہنا تھا کہ انہیں 3یا 4دن بعد کی ٹکٹیں فراہم کی جارہی ہیں جبکہ ان کا ویزا دو دن بعد ختم ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.