تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:41

کراچی:گلستان جوہرمیں تاجرکےمکان پردستی بم سےحملہ

اے آر وائی - کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں تاجر کے گھر پر دستی بم پھینکے گئے خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تاجر کا کہنا ہےکہ ڈیڑھ ماہ سے بھتہ خور ان سے رقم کا تقاضا کررہے تھے۔



کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے بلاک ون میں اتوار کی شام موٹر سائیکل سوار دو ملزمان نے تاجر پرویز عالم کے بنگلے پر دو دستی بم پھینکے ایک بم پھٹ گیا دوسرا پھٹ نہیں سکا خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ مکان کوجزوی نقصان پہنچا ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی رکن سندھ اسمبلی ندیم مقبول بھی پہنچ گئے جن کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو آگا ہ کرنے کے باووجود سکیورٹی کا

مناسب انتظام نہیں کیا گیا۔



تاجر پرویز عالم کے بھائی فیروز عالم کا کہناتھا کہ ڈیڑھ ماہ سے مختلف نمبروں سے ٹیلی فون کالز بھتے کیلئے موصول ہورہی تھیں۔ بھتہ خور رقم کی ادائیگی کیلئے افغانستان بلارہے تھے ۔ واضح رہے کہ تاجر پرویز عالم ایڈیشنل آئی جی ذاکر حسین کے رشتے دار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.