تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:28

کراچی:فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے

اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے، ڈالمیا میں پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ملزم مارا گیا جبکہ دو دستی بم اور کلاشنکوف برآمد کرلی گئی۔



گارڈن کے علاقے میں کراچی بار کے سابق جوائنٹ سیکریٹری فرحت نقوی پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر

قاتلانہ حملہ کردیا فائرنگ سے فرحت نقوی کے بہنوئی ناصر رضا رضوی شدید زخمی ہوئے تاہم فرحت نقوی واقعہ میں محفوظ رہے۔ملیر جعفر طیار میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں تین افراد زخمی ہوئے بعد میں اسپتال میں دوران علاج شعیب عرف نومی زخموں کی تاب نہ لاکر چل بساجبکہ محسن اور حسن نامی زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کیا گیا رات گئے نارتھ کراچی میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔



دوسری جانب ذرائع کے مطابق رات گئے ابتدائی کارروائی میں ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے ایس ایچ او تھانہ عزیز بھٹی صفدر مشوانی زخمی ہوگئے۔ واقعہ پرانتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت بھاری نفری طلب کر لی اور ملزمان کے خلاف بھر پور کارروائی کی۔ اس دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا

جسے طبی امداد کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا لیکن وہ دوران علاج چل بسا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.