تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:25

اسلام آباد: مظاہروں میں توڑ پھوڑ کرنے والے63افراد گرفتار

اے آر وائی - اسلام آباد میں گستاخانہ فلم کے خلاف مظاہروں میں توڑ پھوڑ کرنے والے تریسٹھ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔



پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ کوہسار سے بتیس،تھانہ ترنول سے بارہ، تھانہ آبپارہ سے پندرہ جبکہ تھانہ سبزی منڈی سے ابتک چار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔



پولیس ذرائع کے مطابق ان تمام ملزمان کی شناخت سی سی فوٹیج کے ذریعے کی گئی جبکہ احتجاج کے دوران املاک کو نقصان پہنچانےاورمشتعل کاروائیوں میں شامل ملزمان کی گرفتاریوں کے لئے چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.