24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:44
میلسی: پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک
اے آر وائی - میلسی میں ڈکیتی کے بعد فرار ہوتے ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا۔ مقابلہ میں دو ڈاکو ہلاک اوردو فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
ملزمان نواحی گاؤں ایک سو نوے میں زمیندار کے گھر سے اڑتیس تولے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر قیمتی اشیا سمیٹ کر فرار ہو ئے تو اہل علاقہ نے تعاقب کر کے ڈاکوؤں کو گھیر لیا ۔ اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر ملزمان کو پکڑنا چاہاتو فائرنگ کا تبادلہ ہوگیا۔ پولیس نے ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیئےاسپتال منتقل کر دی۔