25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:23
کراچی :فائرنگ کےواقعات میں 9افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی میں رات سے اب تک فائرنگ کے تازہ واقعات میں نو افراد جاں بحق اور متعددزخمی ہوگئے،ائیرپورٹ کےقریب ٹریفک حادثےمیں پولیس اہلکار چل بسا۔
پولیس حکام کے مطابق صبح سویرےپاک کالونی میں ندی کے قریب سے ایک شخص کی بوری بندھ لاش ملی، کورنگی ڈھائی نمبرکے قریب فائرنگ میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا۔نارتھ کراچی میں ڈسکو موڑ کے قریب میں موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے چار افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
مومن آباد میں بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا،گلستان جوہر بسم اللہ فلیٹس سے ایک شخص کی لاش ملی جسے فائرنگ کرکے قتل کیا گیا،نیو کراچی اللہ والی چورنگی کے قریب بھی فائرنگ کے واقع میں ایک شخص جاں بحق ہوا۔