25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:24
سندھ میں بارش سیلابی صورت حال کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس
اے آر وائی - بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے والے بارش کے پانی اور سیلابی صورت حال کے بعد ایم این اے فریال تالپور کی زیر صدارت نوڈیرو ہاوس لارکانہ میں ایک اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں صوبائی وزیر آبپاشی جام سی سیف اللہ دھاریجو نے بلوچستان سے سندھ میں داخل ہونے والے سیلابی پانی اور اس کی نکاسی کے بارے میں اجلاس کو بریفنگ دی۔ ایم این اے فریال تالپور نے کہا سیلاب اور بارش کا پانی قدرتی آفت ہے پیپلزپارٹی نے ہمیشہ چیلنچز کا مقابلہ کیا ہے اب بھی کررہے ہیں۔
انہوں نے حکام کو ہدایات جاری کیں کے بارش متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی امداد کے ساتھ مویشیوں کے لیے کیمپ اور مچھروں سے بچاو کے اسپرے کو بھی یقینی بنایا جائے تاکے بیماریاں نہ پھیل سکیں ۔