25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 19:27
کوئٹہ: شہری کی گرفتاری،ایف سی اور پولیس اہلکار لڑپڑے
اے آر وائی - کوئٹہ میں شہر ی کی گرفتاری کے معاملے پر قانون کے رکھوالے آپس میں لڑ پڑے۔ شہر کے وسطی علاقے حاجی غیبی روڈ سے ایف سی ایک نوجوان کو گرفتار کرکے لے جارہی تھی گرفتاری سے متعلق پولیس کی جانب سے استفسار کرنے پر ایف سی اور پولیس اہلکا ر وں کے مابین تلخ کلامی ہوئی اور نوبت ہاتھا پائی تک جاپہنچی۔
اس دوران ایف سی اہلکاروں نے پولیس کے اے ایس آئی اور سپاہی کی پٹائی کردی ۔ اے ایس آئی عزیز اللہ نے بتایا ایف سی اہلکاروں نے تھانہ گوالمنڈی کی حدود سے شہری کو گرفتار کیا اس بارے پوچھ گچھ پولیس کا قانونی حق ہے۔