تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:46

کراچی: بینک سے مسلح ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار

اے آر وائی - کراچی کے علاقے نیو ٹائون میں واقع نجی بینک سے مسلح ملزمان لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہوگئے ۔ بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹج اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی۔



کراچی کے علاقے نیوٹاؤن پرانی سبزی منڈی کے قریب واقع نجی بینک سے سات ملزمان چودہ لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ کر فرار ہوگئے پولیس کے مطابق مسلح ملزمان نے بینک میں داخل ہوکر عملے کو اسلحے کے زور پر یر غمال بنایا اور دس لاکھ چھتیس ہزار کیش دو ہزار امریکی ڈالر اور چوبیس ہزار آٹھ سو روپے کے پرائز بونڈ لوٹ لئے ۔



بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آروائی نیوز کو موصول ہوگئی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان باآسانی بینک میں داخل ہوئے اور بینک میں موجود چودہ رکنی عملے اور چھ کھاتے داروں کو یر غمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے ملزمان نے بینک میں موجود کھاتے داروں اور عملے سے آٹھ موبائل فونز کے ساتھ ساتھ گارڈز سے اسلحہ بھی چھین لیا ۔



پولیس نے تفتیش کے لیئے بینک کے تین گارڈز کو حراست میں لے لیا کراچی میں رواں ماہ کے دوران بینک ڈکیتی کی یہ تیسری واردات ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.