25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 22:55
کراچی:فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں گیارہ افراد جاں بحق
اے آر وائی - کراچی کے مختلف علاقو ں میں صبح سے اب تک فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں خاتون سمیت گیارہ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پان منڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے باپ اور دوبیٹے جاں بحق ہوئے۔
پولیس حکام کے مطابق گارڈن کے علاقے رام سوامی میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا سرجانی ٹاؤن سیکٹر دس میں فائرنگ سے دو افراد ریاض اور محمد یعقوب جاں بحق ہوئے کورنگی ڈھائی نمبر سے ایک شخص کی لعش ملی مقتول کی شناخت عامر کے نام سے ہوئی۔
پاک کالونی کے علاقے سے ایک شخص کی بوری بند لعش ملی جسے تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ شاہ لطیف کے علاقے سے خاتون کی لعش ملی نیو کراچی بلال کالونی میں فائرنگ سے ناصر نامی شخص ہلاک ہوا۔