26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:19
میو اسپتال میں خاتون 2ماہ کی بچی کو چھوڑ کر چلی گئی
اے آر وائی - لاہور کے میو اسپتال میں مریض سے ملنے آئی بوڑھی خاتون دو ماہ کی بچی کو چھوڑ کر چلی گئی۔ میو اسپتال ڈینگی وارڈ میں ایک بوڑھی خاتون دو ماہ کی بچی کے ہمراہ مریض سےملنے کے لیے آئی اور تھوڑی ہی دیر بعد باتھ روم جانے کا بہانا بنا کر بچی کو اسپتال میں ہی چھوڑ کر چلی گئی۔
بچی کے لواحقین نے اسپتال انتظامیہ سے رابطہ نہیں کیا،ڈی ایم ایس میو اسپتال نے واقع کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کے لواحقین نہ آئے تو بچی کو چائلڈ بیورو پروٹیکشن کے حوالے کر دیا جائے گا۔