26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 11:5
لاہور:پولیس کی کارروائی،2افراد گرفتار،اسلحہ برآمد
اے آر وائی - لاہورمیں پولیس نے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے دوملزمان کو گرفتار کر لیا۔
لاہورکے علاقے محمود بوٹی ناکے پرموجود اہلکاروں نے ٹریکڑ ٹرالی کومشکوک جانتے ہوا روکا اور ٹرالی میں موجود سامان کی تلاشی کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ پولیس نے ٹرالی سے تین کلاشنکوف، سیون ایم ایم گن، پمپ ایکشن سمیت چھ رائفل ، چار پسٹل، متعدد میگزین اور سینکڑوں گولیاں قبضے میں لے لیں۔
پولیس نے ٹرالی مالک محمد امین اورمنور حسین کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ ایس پی کینٹ معروف واہلہ
کےمطابق ملزمان گجر پورہ کے علاقے جوگیاں جٹاں سے ہے۔