تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:21

کوئٹہ: فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر جیالوجیکل سروے جاں بحق

اے آر وائی - کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی ڈائریکٹر جیالوجیکل سروے جاں بحق ہوگئے۔



پولیس حکام کے مطابق جیالوجیکل سروے آف پاکستان کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحسن خان اپنے گھر واقع جی ایس پی کالونی سے گاڑی میں اپنے دفتر جارہے تھے کہ سریاب روڈ پرنامعلوم افراد نے ان کی گاڑی فائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے۔



محسن خان کی نعش سول ہسپتال کوئٹہ پہنچادی گئی واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم حملہ آورفائرنگ کے بعد فرارہوگئے ،پولیس حکام کا کہناہے کہ قتل کی محرکات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.