26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 13:20
ایبٹ آباد:نئی نویلی دلہن مدد کے لئے اے آر وائی پہنچ گئی
اے آر وائی - ایبٹ آباد میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے او اہلخانہ کو قتل کی دھمکیاں ۔لڑکی کے والد نے داماد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرادیا ، لڑکی تحفظ حاصل کرنے کے لئے اے آر وائی نیوز کے دفتر پہنچ گئی۔
نواحی علاقہ بیرن گلی کی صائمہ بی بی اور محمد زاہد نے مانسہرہ کی عدالت میں جاکرنکاح کیا،اطلاع ملنے پر لڑکی کے والد گل خطاب نے صائمہ کے شوہر محمد زاہد، اس کے والد، چچا اور دیگر افراد کے خلاف تھانہ بگنو تر میں اغواء کا مقدمہ درج کروا کےجیل بھیجوا دیا، لڑکی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی اور اے آ روائی نیوز کے دفتر پہنچ گئی ۔
صائمہ نے اے آر وائی کے توسط سے اعلی حکام اور چیف جسٹس پاکستان سے تحفظ کی اپیل کی ہے لڑکی نے عدالت میں اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسے کسی نے اغوا نہیں کیا اس نے اپنی مرضی سے شادی کی ہے ۔ میرے شوہر کو رہا کیا جائے۔