تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 14:23

کراچی پولیس کی کاروائی،سات ملزمان گرفتار،لڑکی بازیاب

اے آر وائی - کراچی پولیس نے کاروائی کے دوران سات ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ ، دستی بم منشیات برآمد کرلی۔ مغوی لڑکی کو بھی بازیاب کرالیا۔آپریشن میں ایل پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔



کراچی کے علاقے ڈالمیا میں مشکوک افراد کی موجودگی کی اطلاع پرپولیس نے بھاری نفری تعینات کرکے علاقے میں آپریشن کا فیصلہ کیا۔ پولیس حکام کے مطابق پولیس فورس کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھندفائرنگ شروع کر دی جس سے ایک اہلکار ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔جوابی کاروائی میں پولیس نے ملزمان کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئےسات ملزمان کوگرفتار کرلیا ۔



ملزمان کے قبضے سےبڑی تعداد میں اسلحہ،منشیات اورایک مسروقہ موٹ سائیکل برآمد کرلی گئی۔پولیس نے ملزمان کی حراست سے ایک لڑکی کو بھی بازیاب کراکے ابتدائی تفتیش شروع کر دی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.