تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 15:26

چھت گرنے سے میاں،بیوی اور بچہ ہلاک

اے آر وائی - ہنجروال کے علاقے رانا ٹاون میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے میاں بیوی اورانکا معصوم بچہ ملبے تلے آکر جاں بحق پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا اور مکان کو سیل کر دیا ہے۔



لاہور رانا ٹاؤن کے رہائشی الطاف حسین نے اپنے پکے مکان کا پچھلہ حصہ بابر نامی محنت کش کو دو روز پہلے کرایے پر دیا آج اس حصے کی دوسری منزل کی مرمت کےسلسلہ میں مزدور کام کررہے تھے ،کہ مٹی اور لکٹری کے بالو سے بنی چھت ان پر آگری ، جس کے باعث بابر اس کی بیوی مسرت اور سواسال کا بچہ سیف اللہ ملبے تلے دب گئے ، جبکہ بابر کے مزید چار بچے جو کمرے سے باہر اپنی دادی کے پاس تھے معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔



ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر تینوں کو ملبے سے نکال کر جناح ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے تینوں کی موت کی تصدیق کر دی ، اطلاع ملنے پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے مالک مکان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا،ضلعی انتظامیہ نے مکان سیل کر دیا جبکہ ڈی سی او لاہور نے حکومت پنجاب کی طرف سے مرنے والوں کے لواحقین کےلیے دس لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.