تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:51

ملتان: فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی

اے آر وائی - ملتان شور شرابے سے منع کرنے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تھانہ قطب پور کے علاقہ محمود آباد میں محمد اسلم اپنے بیٹے سے اوبچی آواز میں بات کررہا تھا ۔



ہمسائیوں کے منع کرنے اسلم نے شور شرابا شروع کردیا اور بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک جا پہنچی جس پر محمد اسلم نے اپنے پانچ مسلح ساتھیوں سمیت ہمسائے کے گھر پر حملہ کردیا اور فائرنگ کی جس سے مقامی رہائشی پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے بعد فرار ہوتے مسلح افراد کو اہل محلہ نے قابو کرکے پولیس کے حوالے کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.