تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:0

پی پی اورایم کیوایم میں ڈیڈلاک جلد ختم ہوجائے گا،عشرت العباد

اے آر وائی - گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ڈیڈلاک جلد ختم ہوجائے گا اور تمام مسائل بات چیت سے حل ہوتے ہیں۔



یہ بات انہوں نے واٹر پمپ انٹر سیکشن فلائی اوور کے سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر کہی۔ واٹر پمپم انٹرسیکشن فلائی اوور 38 کروڑ روپے کی لاگت سے چھ ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔ گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے جمہوریت کے حوالے سے اپنا کردار ادا کررہے ہیں اور میں سمجھتا ہوں کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات ہے اور جلد ہی یہ ڈیڈ لاک ختم ہوجائے گا۔



گورنر سندھ نے کہا کہ امن وامان کے حوالے سے صوبائی حکومت خصوصی توجہ دے رہی ہے، انہوں نے کہا کہ فلائی اور تعمیر ہونے سے ٹریفک کے مسائل میں کمی واقع ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.