26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 18:27
کراچی:فائرنگ کےواقعات،4افرادجاں بحق،اہلکارسمیت سات زخمی
اے آر وائی - کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد جان بحق اور پولیس اہلکار سمیت سات زخمی ہوگئے۔ لیاری مرزا آدم خان روڈ سے بابر نامی شخص کی لاش ملی جسے گولیا مار کر قتل کیا گیا۔ کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود بلال کالونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مہران علی نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا ۔
گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ظہیر عباس نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا، اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں فائرنگ سے ندیم جان کی بازی ہار گیا۔ سپرہائی وے کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد مٹھل زخمی ہوا،رات گئے شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے ۔
گذشتہ روز پان منڈٰی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے محمد رضا اور اس کے دو بیٹوں عباس رضا اور کمیل رضا کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ خراسان میں اد کردی گئی ۔ اس موقع پر نمائش چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں کشیدگی رہی ۔