27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:14
کراچی میں لاقانونیت، مزید16افراد لقمہ اجل
اے آر وائی - کراچی میں قاتل آزاد ، لاقانونیت کا راج ، فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں مزید سولہ افراد جاں بحق ہو گئے، کئی علاقوں میں فائرنگ ، خوف و ہراس لیاقت آباد میں بس نذر آتش کرد ی گئی ہے ۔
کراچی میں اچانک شروع ہونے والے فائرنگ کے واقعات میں اب تک سولہ افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ڈیفنس، عائشہ منزل میں 2افرادقتل ہوگئے ۔ لیاری مرزا آدم خان روڈ سے بابر نامی شخص کی لاش ملی جسے گولیا مار کر قتل کیا گیا۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود بلال کالونی میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے مہران علی نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا ۔ گلبرگ کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ظہیر عباس نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا،اورنگی ٹاون فقیر کالونی میں فائرنگ سے ندیم جان کی بازی ہار گیا۔
سپرہائی وے کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد مٹھل زخمی ہوا،رات گئے شہر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں تین افراد زخمی ہوئے ۔ گذشتہ روز پان منڈٰی میں ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بننے والے محمد رضا اور اس کے دو بیٹوں عباس رضا اور کمیل رضا کی نماز جنازہ امام بارگاہ شاہ خراسان میں اد کردی گئ ۔ اس موقع پر نمائش چورنگی اور اطراف کے علاقوں میں کشیدگی رہی ۔