تازہ ترین سرخیاں
 شہر شہر کی خبر 
27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:23

کراچی:3 مزارات کیلئےضروری اقدامات اٹھانےکاعدالتی حکم

اے آر وائی - سندھ ہائی کورٹ کے دورکنی بینچ نے کراچی کے تین مزارات کی دیکھ بھال ، انتظام اور آمدن و خرچ کی نگرانی کیلئےقائم کمیٹی کی درخواست پر چیف سیکریٹری ، سیکریٹری اوقاف ، ہوم سیکریٹری اورآئی جی سندھ کو بارہ اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں تینوں مزارات کا تحفظ برقرار رکھنے کیلئے ہرقسم کے اقدام کرنے کا حکم دیا ہے ۔



حکومت سندھ نے اس سال یکم فروری کو عبداللہ شاہ غازی ،عنایت شاہ ولی اور عالم شاہ بخاری کے مزارات کے انتظام ،سیکورٹی اور آمدن و خرچ کی نگرانی کیلئے تیرہ رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس کے چیئرمین صوبائی وزیر اوقاف اور وائس چیئرمین صابر داؤد اور سیکریٹری کنور دلشاد جبکہ اس کے ارکان میں حاجی عبدالرؤف ، فیصل رضا عابدی، رفیق پردیسی اور زیڈ اے نظامی سمیت دیگر شخصیات شامل ہیں ۔ اس کمیٹی کی طرف سے آئینی درخواست میں ایڈوکیٹ سیفی علی خان نےموقف اختیار کیا ہےکہ کمیٹی کو آٹھ ماہ گذرنے کے باوجود کام کرنے نہیں دیاجارہااورنہ ہی امدادفراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ان تین مزاروں پر نہ صرف بدانتظامی اور فنڈز کا غلط استعمال ہورہاہے بلکہ منشیات کے استعمال اور فروخت کی بھی شکایات مل رہی ہیں ۔



بینچ نے ابتدائی سماعت کے بعد مدعلیہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ ان مزارات کے تقدس کو برقرار رکھنے اورمالی بے قاعدگیوں کے تدارک کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.