27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:32
لاہور میں پولیس کے ہاتھوں ایک خاندان کے 7افراد قتل
اے آر وائی - لاہور میں پولیس کے ہاتھوں کے ایک ہی خاندان کے سات افراد کے مبینہ قتل کا انکشاف ، لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ سبزہ زار میں مکان کے جھگڑے پر پولیس نے اشتہاری قرار دے کرانہیں قتل کیا ہے ، لواحقین انصاف کے لیے عمران خان کے گھر پہنچ گئے ۔
سبزہ زار کے رہائشی قتل ہونے والی پانچ چچا زاد بھائیوں کے لواحقین تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے گھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے بااثرافراد کی پشت پناہی میں سبزہ زار پولیس کے ہاتھوں ایک ہی خاندان کے سات افراد کے مبینہ تشدد اور تیزاب سے چہرے جلانے کا الزام عائد کیا ہے ۔
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پچھلے چار سالوں میں پنجاب میں جرائم کی شرح میں جس قدر اضافہ ہوا ہے ، سات افراد کے قتل کا واقعہ بھی انہی کی ایک کڑی ہے ۔
دوسری جانب سبزہ زار پولیس کا کہنا ہے کہ ساتوں افراد کے قتل سے سبزہ زار پولیس کا کوئی تعلق نہیں ، مرنے والوں کا تعلق مبینہ طور پر معروف کار چور گینگ نظام الدین عرف شہنشاہ سے تھا جبکہ مرنے والوں کی جانب سے انہیں بھی قتل کی دھمکیاں دی جارہی تھیں ۔