27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 1:41
خیرپورپولیس کاکارنامہ،دوبہنیں اور ماں مردہ قرار
اے آر وائی - خیر پور پولیس کا کارنامہ زندہ خاتون اور اس کی مغوی بیٹیوں کو مردہ قرار دیا اور ا نکے قتل کا مقدمہ خاتون کے شوہر کے خلاف درج کر دیا۔ خیرپور پولیس نے ایسا کارنامہ سرانجام دیا جس کی مثال شاید کم ہی ملے ۔
کوٹ لالو سے اغوا ہونیوالی دو بہنیں بازیاب نہ کروا سکی تو انہیں مقتول ظاہر کر دیا ۔۔حد تو یہ ہے کہ ساتھ ہی مغوی بہنوں کی ماں کو بھی مردہ قرار دیا۔ مزید پھرتی دیکھاتے ہوئے پولیس نے تینوں خواتین کے قتل کا مقدمہ مغوی لڑکیوں کے باپ، چچا اور دیگر رشتہ داروں پر درج کر دیا۔
پولیس کا بھانڈا اس وقت پھوٹا جب مردہ قرار دی گئی خاتون اوڈھانی میڈیا پر آ ئی اور بتایا کہ اس کے قتل میں نامزد ملزم یعنی اپنے شوہر کے ساتھ دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے ۔ دوسری جانب تمام حقائق منظر عام پر آنے کے بعد بھی پولیس اپنے موقف پر ڈٹی ہے ۔